• news

جنسی ہراسانی کیس‘ ہائیکورٹ نے خاتون وفاقی محتسب کا نجی ادارے کو جرمانہ کالعدم قرار دیدیا 

لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جنسی ہراسانی کیس میں خاتون وفاقی محتسب کا نجی ادارے کو کیا گیا چار لاکھ روپے جرمانہ کالعدم قرار دیدیا، عدالت نے وفاقی خاتون محتسب کے وکیل کے مبہم جواب پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا وفاقی محتسب نے کس قانون کی بنیادپر جرمانہ کیا؟ قانون میں جرمانہ کی سزا نہیں تو از خود کیسے دی جاسکتی ہے؟پہلے تو اس معاملے کی انکوائری ہونا چاہیئے تھی،درخواست گزار نجی کمپنی کی وکیل نے موقف اختیار کیا خاتون ملازم نے اپنے سپروائزر کیخلاف جنسی ہراسانی کی درخواست محتسب کو دی،وفاقی خاتون محتسب نے معاملے کی انکوائری کی بجائے ادارے کو چار لاکھ روپے جرمانہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن