• news

نادر آباد: خاوند سے جھگڑا‘ 2 ماہ کی بیٹی پٹخ کر مار ڈالی 

لاہور (نامہ نگار) سنگدل ماں نے خاوند سے جھگڑے پر دو ماہ کی بیٹی کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی اور آر اے بازار کے علاقے نادر آباد کی رہائشی خاتون رضیہ نے اپنے شوہر سے چھپا کر موبائل فون رکھا ہوا تھا۔ پتہ چلنے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ خاوند سے جھگڑے پر طیش میں آکر ملزمہ نے اپنی دو ماہ کی بیٹی دعا فاطمہ کو زمین پر پٹخ دیا۔ جس سے بچی دعا فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتارکر لیا اور بچی کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن