چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات
اسلام آباد (نامہ نگار ) ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات، سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری کاموں سے متعلق بریفنگ اور باہمی دِلچسپی کے اْمور،مستقبل کے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے جاری ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات سے متعلق ا?گاہ کیا۔ملاقات میں سندھ کے سیلاب متاثرین مجموعی صورتحال سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔چیئرمین ہلالِ احمر کا کہنا تھاکہ 28 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرہ گھرانوں کی مدد کی گئی ہے اور 55اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی گئی ہیں۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب بحالی اور تعمیر ِ نو کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارکو انٹرنیشنل فیڈریشن ا?ف ریڈ کراس، انٹرنیشنل کمیٹی ا?ف ریڈ کراس اور دیگر موومنٹ پارٹنرز کی جانب سے تعاون سے متعلق بھی ا?گاہی دی۔ سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلالِ احمر پاکستان نے مقامی انتظامیہ، پاک فوج کے ساتھ مل کر پینے کا صاف پانی، گھریلو ضرورت کے سامان، موبائل ہیلتھ یونٹس کے ساتھ ساتھ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا تھا۔متاثرہ گھرانوں کو نقد مالی مدد بھی فراہم کی گئی ہے اور ذرائع معاش کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ماڈل شیلٹر ہاو?س اور عوامی بیت الخلاء کی تعمیر جار ی ہے۔ اِس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریکوری فیز کے تحت ذرائع معاش،واٹر فلٹریشن پلانٹس، صحت عامہ کی سہولیات، صحت و صفائی کیلئے اقدامات اور متاثرہ گھرانو ں کیلئے ماڈل شیلٹر ہاو?س پراجیکٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ اِس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے انسانیت کی خدمت کے سفر میں صوبہ سندھ کے تمام ڈویڑن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد دونوں اطراف سے مومینٹو کا بھی تبادلہ کیا گیا۔