سندھ، بلوچستان کے متعدد گیس، خام تیل کے کنوؤں کی پیداوار بڑھ گئی
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنووں سے پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔ مختلف تکنیکوں کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا۔ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنیکی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی، خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔ پی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچنج کو بھیجے گئے مراسلہ میں بتایا کہ آدھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ ہوا ہے۔ ہالا بلاک آدھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا۔ سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔ پی پی ایل مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گمبٹ ساؤتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔