• news

سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں:خواجہ سلمان رفیق

 لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر،   ڈپٹی سیکرٹری فنانس حماد الرب، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر معین، رکن پنجاب اسمبلی نوشین عدنان، فرخ شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ایچ ای سی ودیگر محکموںکے افسر بطور سینڈیکیٹ ممبران شریک ہوئے۔صوبائی وزیر صحت نے   اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔انہوںنے  بتایا سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کی پوری کوشش کرینگے۔ اجلاس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد خواجہ کو بہترین استاد‘ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر کو صدارتی ایوارڈ  پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔  اجلاس میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کیلئے بائیو میڈیکل سامان کی خریداری‘فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو اگلے ایک سال کیلئے صفائی اور سیکورٹی خدمات لینے کی منظوری سمیت گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کو اگلے سال کیلئے جینیٹوریل اور سکیورٹی خدمات لینے کی منظوری بھی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن