معذور علی حمزہ کووہیل چیئر فراہم کردی بیت المال سے مفت علاج ہوگا:شوکت بٹ
لاہور (لیڈی رپورٹر ) وزیر برائے سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے باٹاپور کے رہائشی فخر عباس کے 14 سالہ معذور بیٹے علی حمزہ کی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر موقع پر آدھ گھنٹے کے نوٹس پر وہیل چیئر کا انتظام کر دیا۔ بیت المال سے علی حمزہ کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت بھی کی۔معذور بچے کے باپ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کو دعائیںدیں۔