• news

بیروزگاری ‘مہنگائی کا خاتمہ‘ لیبر قوانین پر عملدرآمد  یقینی بنایا جائے:خورشید احمد

لاہور(نیوز رپورٹر)دنیا بھر کی طرح یکم مئی کو پاکستان میں بھی  محنت کشوں کا قومی دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ملک بیرونی قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے اور غربت،   مہنگائی اور بھاری یوٹیلٹی بلوں نے محنت کشوں اور عام شہری کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔اس یوم مئی پر  محنت کش  حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے   محنت کشوں کے قوانین پرمؤثر عملدرآمد  ‘معاشی پالیسیوں میں اصلاحات  ماہانہ اجرت وپنشن میں اضافے، بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور قومی اداروں کی نجکاری کے خلافبھرپور آواز اٹھائیں گے۔حکومت پاکستان کی آئی ایل او کنونشنز کی تحت یہ قومی و عالمی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت کشوں کو صحت مند حالات  ، ا ن کی محنت کی عزت اور ا ن کی تنظیم سازی کے بنیادی حق پرسختی سے عمل کرائے ۔

ای پیپر-دی نیشن