ایرانی صدر کا دورہ لاہور‘عدالتوں میں مقامی تعطیل رہی
لاہور(خبرنگار)ایرانی صدر کا دورہ لاہور ، لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور ضلع لاہور کی عدالتوں میںگزشتہ روز مقامی تعطیل رہی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ اور لاہور کی سول و سیشن عدالتوں میں 23 اپریل کو چھٹی کی منظوری دی تھی۔لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ اور ضلع لاہور کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد عدالتوں میں مقامی چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔