یو ای ٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا اجلاس،گھروں پر چارجز کی منظوری
لاہور( کامرس رپورٹر) یو ای ٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سپیشل اجلاس عام محکمہ کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار انڈسٹریل علی خیرب، انسپکٹر عبداللہ شاہ کی زیر نگرانی ہوا ۔ 2 کنال کے گھروں پر 3800روپے، ایک کنال پر 3000روپے، 10 مرلے پر 2000 روپے اور پانچ مرلے پر 1500، اور کمرشل فی دکان 5000روپے چارجز کی منظوری دی۔ صدر سوسائٹی چوہدری محمد رفیق، جنرل سیکرٹری میاں محمد عمران، نائب صدر شہباز العمران، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز شاہد، منیر احمد صدیقی سمیت کثیر تعداد میں ممبران شریک تھے۔