حکومت کا ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ملک میں اس وقت بیک وقت دو فیڈریشنز موجود ہیں۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ایک کیمپ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں لگا ہوا ہے۔تاہم اب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود میدان میں آگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہاکی میں دو دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے، 25 اپریل کو دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے لہٰذا توقع ہے کہ حکومت کے پلیٹ فارم پر قومی کھیل کا مسئلہ طے کرلیں گے۔ حکومت اس فیڈریشن کیساتھ کھڑی ہوگی جس کیساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔