بابر اعظم ‘محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے سے انکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ ایک بارپھر محمد رضوان کابیٹنگ آرڈر تبدیل کرناچاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹونٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں تاہم کپتان بابراعظم حق میں نہیں ہیں۔ بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں ،بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، رضوان بھی نمبر4 پر کھیلنے کے حق میں نہیں بطور اوپنرہی کھیلناچاہتے ہیں، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کی جگہ عثمان خان یا فخر زمان کو نمبر 3 پر کھلانا چاہتی ہے۔گزشتہ روز شاہین آفریدی نے رضوان کا اعتماد بڑھانے کیلئے خصوصی تقریب رکھی تھی۔