وزیراعلیٰ کی کامیاب پالیسیاں ضمنی الیکشن میں جیت کا سبب بنیں: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے پنجاب میں اکثریتی سیٹیں جیت کر جو کامیابی حاصل کی ہے اس سے پنجاب حکومت مزید مضبوط ہوگی۔ یہ جیت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کے باعث ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے شفاف انعقاد اور نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن اور قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ پنجاب کے باشعور عوام نے خدمت اور ترقی کو ووٹ دیا ہے۔ ضمنی الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈیڑھ ماہ کی حکومت پی ٹی آئی کی 5 سالہ حکومت پر بھاری ہے۔