ایل این جی ریفرنس ، شاہد خاقان ، مفتاح اسماعیل کیخلاف سماعت 25 مئی تک ملتوی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی جیل ٹرائل مصروفیت کے باعث شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں ملزمان کی حاضریاں لگا کر سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔ شاہد خاقان کے صاحبزادے نے حاضری لگوائی۔