• news

اسرائیل کے خلاف نیویارک‘ کولمبیا یونیورسٹیز میں مظاہرے‘ متعدد طلباء گرفتار 

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) غزہ جنگ اور اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ کی یونیورسٹیز میں طلباء نے احتجاج کیا۔ کولمبیا یونیورسٹی اور نیویارک یونیورسٹی میں طلباء کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے۔ پولیس نے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا۔ کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ نے سینکڑوں طلباء کے داخلے منسوخ کر دیئے۔ ورچوئل کلاسز شروع کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن