• news

ایک ارب 63 کروڑ کا ٹیکس فراڈ‘ سٹیل انڈسٹری مالک گرفتار

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے فیصل آباد شیخوپورہ روڈ پر واقع ایک سٹیل انڈسٹری کے مالک کو ایک ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس فراڈ ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا۔ ایف بی آر لاہور کی ٹیم نے فیصل آبادی صنعتکاروں کا 1.63 ارب روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس فراڈ بے نقاب کیا۔ یہ سٹیل انڈسٹریز دسمبر 2023ء میں انکم ٹیکس کی ایک کروڑ کی نادہندہ تھی۔ انڈسٹری کی انتظامیہ نے دسمبر 2023ء کے سیلز ٹیکس گوشوارے میں 1 ارب 63 کروڑ روپے کا سٹاک ظاہر کیا۔ سٹیل ملز کی انتظامیہ نے جنوری 2024ء سے اپنا سیلز ٹیکس گوشوارہ جمع کروانا بند کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن