پاکستان میں بجلی کا شعبہ بہت مسائل کا شکار ہے، اویس لغاری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا پاکستان میں بجلی کا شعبہ بہت مسائل کا شکار ہے، جس کے لیے پالیسی اور طریقہ کار کو بہتر بنانا ہوگا۔ معاشی ترقی کی قربانی دے کر بجلی کا شعبہ نہیں بچانا۔پاور سیکٹر کے لیے مسابقتی مارکیٹ قائم اور ٹیرف کی ری اسٹرکچرنگ کررہے ہیں۔ انفرااسٹرکچر شیئرنگ سے بجلی کے شعبے میں بہتر طورپر کام ہوسکے گا۔ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اندرونی آزادی دی جائیگی۔صنعتی سبسڈی برداشت نہیں کی جائیگی۔ معاشی لحاظ سے کمزور طبقات کو سستی بجلی دینا حکومت کا کام ہے نہ کہ صنعتوں کو۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری اور باقی کو طویل مدتی رعایتی معاہدے دینے کی بات ہورہی ہے۔ پاور سیکٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے نجی شعبہ ہماری مدد کرے۔ بھاشا اور داسو ڈیم سے ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہوگی۔