وزیر آباد: پریذائیڈنگ افسر کی جیب میں بیلٹ پیپر ڈالنے کا مقدمہ 24 افراد کے خلاف درج
وزیرآباد (نامہ نگار) پریذائیڈنگ افسر کی جیب میں زبردستی بیلٹ پیپر ڈالنے‘ کپڑے پھاڑنے پر 8 نامزد اور 16 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر کے مطابق پی پی 36 کے پولنگ سٹیشن 20 ایلیمنٹری سکول پیر کوٹ میں پریزائیڈنگ افسر محمد نعیم اللہ اپنے باقی سرکاری سٹاف کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ پی ٹی آئی کی پولنگ ایجنٹ خواتین شور مچاتے ہوئے اچانک میرے گلو گیر ہو گئیں، اسی اثناء میں جمشید چیمہ، انس، ابرار احمد، عدنان، ڈاکٹر علی، حماد اور 16نامعلوم افراد میری جیب میں بیلٹ پیپر ڈالنے لگے اور ویڈیوز بھی بناتے رہے جبکہ میری جیب سے ضروری کاغذات اور دس ہزار روپیہ بھی چھین لیا۔ میرے کپڑے پھاڑ دیئے گئے۔ دوسرے جانب پی ٹی آئی نے کہا کہ کیسی مضکحہ خیز ایف آئی آر ہے وہاں موجود سب لوگوں نے دیکھا کہ کس طرح پریزائیڈنگ کے پاس سے شیر پر مہر لگے بیلٹ برآمد ہوئے اسے حوالہ پولیس کیا گیا لیکن مینڈیٹ چور جعلی حکومت کی پھرتیاں ہیں کہ ان پر جعلی مقدمہ درج کر دیا گیا۔