• news

سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ گزینوں کو لے کر پہلی پرواز 10 سے 12 ہفتوں میں روانڈا روانہ ہوجائے گی۔ جو لوگ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے اور اب سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں ان کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق رشی سونک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کے لیے ایک ایئر فیلڈ اسٹینڈ بائی کے طور پر موجود ہے، کمرشل پروازیں بھی تیار ہیں۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے اور اب سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں ان کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن