• news

خیبر پی کے کابینہ اجلاس، بجلی منصوبوں، اپردیر جوڈیشل کمپلیکس کیلئے فنڈز کی منظوری 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ کابینہ نے کوہستان لوئر میں 17 میگاواٹ کے رانولیا ہائیڈرو پراجیکٹ کی بحالی کی منظوری دی۔ 88 میگاواٹ کے کبرال ہائیڈرو پراجیکٹ کے لئے 327 کنال اراضی کے حصول کی منظوری دی گئی۔ دریائے کنہار مانسہرہ پر بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے اضافی معاوضے کی منظوری دی گئی۔ ضم شدہ اضلاع میں اے آئی پی کے تحت سابق فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز کے استعمال کی منظوری دی گئی۔ پناہ کوٹ اپردیر میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 134 کنال سے زائد اراضی کے حصول کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ہونہار طلباء کو ساتویں، بارہویں جماعت تک مفت تعلیم کی فراہمی کی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن