پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 1.86 ڈالر کم ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 3.75 روپے لٹر کمی کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت 4.3 ڈالر کی کمی سے 104.76 ڈالر بیرل ہو گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 7.85 روپے لٹر کمی کا امکان ہے۔ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 اپریل کو کرے گی۔