• news

سٹاک مارکیٹ پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی، سونا 1100 روپے تولہ مہنگا

کراچی ( کامرس رپورٹر ) ٓئی ایم ایف سے ممکنہ قرض کا حصول، شرح سود میں کمی کی توقعات، ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کار وں کی دلچسپی جیسے عوامل پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری تیزی کیساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ 72ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی اور انڈیکس600پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور57.06فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈیکس 692.49پوائنٹس اضافے سے 71359.41پوائنٹس سے بڑھ کر72051.89پوائنٹس پر بند ہوا۔ تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 99 کھرب 69 ارب 11 کروڑ 87 لاکھ 1 ہزار 406 روپے ہو گیا۔ بدھ کو 24ارب روپے مالیت کے59کروڑ 94لاکھ 1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ 382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں  218 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،139میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔علاوہ ازیں صرافہ مارکیٹوں میں آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں1100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا2لاکھ42ہزار روپے کا ہو گیا اسی طرح 943روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت2لاکھ7ہزار476روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2320ڈالر کا ہو گیا۔ دریں اثنا انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ہو گیاجس کے بعد ڈالر کی قدر279.77روپے سے بڑھ کر279.82روپے پر جا پہنچی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن