• news

مسلم مخالف تقریر پر مودی کے خلاف شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں: الیکشن کمشن

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے راجستھان میں انتخابی مہم کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے پر  بھارتی الیکشن کمشن نے  مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ لوگوں کی جائیداد، زمین اور سونا مسلمانوں میں بانٹ دے گی۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے بیان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ ترجمان کانگریس نے کہا کہ امیدوار کی حیثیت سے قطع نظر، شہریوں کے مختلف طبقوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نااہل قرار دینا ہی واحد حل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن