• news

نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا، 2018 ء سے تفصیلات طلب

 اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے خط قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوا ہے جس میں 2018ء سے مارچ 2024ء تک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کی جانے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ خط میں سابق سپیکر اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے ادوار میں کی گئیں۔ بھرتیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، 2018ء سے مارچ 2024ء تک کی جانے والی بھرتیوں کے طریقہ کار پر جواب طلب کیا گیا ہے کہ آیا بھرتیوں کی وزارتِ خزانہ سے منظوری لی گئی یا نہیں۔ بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویز کیے گئے یا نہیں؟ اخبارات میں بھرتیوں کے اشتہارات شائع ہوئے یا نہیں۔ ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل رکھے جانے والے افراد سے متعلق الگ الگ تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوں سابق سپیکرز کے دور میں بھرتیوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن