• news

یونیورسٹی آف ایجوکیشن:’’تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ‘‘ پر قومی ورکشاپ 

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے مرکزی کیمپس، ٹاؤن شپ میں ’’تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نامور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا اہتمام شعبہ ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ پالیسی اسٹڈیز، یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے کیا تھا۔ اس ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، پرو ریکٹر، سپیریئر یونیورسٹی و سابق چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے زمینی حقائق اور عصر حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبہ تعلیم کیلئے پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن