افغانستان :غیر معیاری پٹرول، ڈیزل کے 39 ٹینکرز ایران کو واپس
کابل( نوائے وقت رپورٹ) نیشنل اسٹینڈرڈ ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے تکنیکی عملے نے فراہ 78 میل پورٹ پر غیر معیاری تیل اور ڈیزل کے 39 ٹینکرز ایران کو واپس کر دیے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈز ادارے نے غیرمعیاری تیل کی درآمد کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ادارے نے تمام تاجروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں معیاری اشیاء درآمد کریں، بصورت دیگر انہیں اسی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔