تاجروں کو سہولیات دئیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:میاں محمد زاہد
لاہور(کامرس رپورٹر )سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹور ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد نے کہا ہے کہ تاجروں کو سہولیات دئیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ٹیکسوں کے بے تحاشہ بوجھ،بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ سولر سسٹم کی انسٹالیشن کیلئے بلا سود قرض دیا جائے۔ گیس کے بلوں میں کمی کی جائے،ٹیکس کا نظام آسان بنایا جائے ، اشیا ء خوردو نوش سستی کی جائیں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلشن راوی میں تاجر رہنما شیخ شکیل کے اعزاز میں تقریب کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔