پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے آر ایل ‘ واپڈا کا میچ ٹائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی ہوگیا واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 258 رنز بنائے۔بسم اللہ خان 86 رنزبناکرٹاپ سکورر رہے۔کے آر ایل کی ٹیم بھی 8 وکٹوں پر258 رنز بناسکی شرون سراج نے 71 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی کے درمیان میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔آج کے ڈے نائٹ میچ میں ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔