ایف آئی ایچ کا پاکستان میں متوازی ہاکی فیڈریشن کا نوٹس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیڈریشن آف انٹر نیشنل ہاکی نے پاکستان میں متوازی ہاکی فیڈریشن کے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔پی ایچ ایف کے مطابق وازرت آئی پی سی نے آئی اوسی کو سپورٹس فیڈریشنز معاملات میں مداخلت نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی۔ایف آئی ایچ نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں دھڑوں کو 25اپریل تک اپنا موقف اور ثبوت جمع کرانیکی ہدایات دیدی۔ ایف آئی ایچ کے صدرطیب اکرام کو پاکستان سے تعلق ہونے کی بنیادپراس معاملہ میں شامل نہیں کیا جارہا۔