• news

سعودی وفد کی آمد معاشی صورتحال میں مزید بہتری کا باعث

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہمیشہ سے ہی نہ صرفِ انتہائی اہمیت کے حامل اور مثالی رہے ہیں بلکہ اپنی مثال آپ ہیں وزیراعظم محمد شہباز شریف ریاض میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے اس موقع پر ان کی سعودی عرب کی قیادتِ سے ملاقات کا بھی امکان ہے قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 6 تا 8 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اس دورے کے نتیجے میں صرف ایک ہفتے بعد وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی قیادت میں سعودی وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کا والہانہ استقبال کیا جو دونوں ممالک کی قربت اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا اور وہ پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے، سرمایہ کاری کے اسسٹنٹ منسٹر ابراہیم یوسف المبارک اور دیگر اعلیٰ حکام کی پاکستان تشریف آوری اس دورے کی اہمیت کا واضح اظہار تھی سعودی وفد نے خارجہ، صنعت وتجارت، زراعت، معدنیات، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں سعودی وفد کے دورہ پاکستان سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دلچسپی کا بھی اظہارہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے باالمشافہ (ون آن ون) ملاقات ہوئی اور سعودی عرب نے پانچ ارب ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا تھا سعودی وفد پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اگلے مراحل اورعملدرآمد کے امور پر مشاورت کرنے پاکستان پہنچا تھا سعودی عرب پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے اس ضمن میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیازراعت، تجارت، توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ریکوڈیک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے امور زیرغور آئے اس دورے کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہوگا مشترکہ منصوبوںکے آغاز اورنئے امکانات کی راہیں ہموارہو رہی ہیں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کی آمد نہ صرف ایس آئی ایف سی کے مقاصد کے حصول کو آگے بڑہائے گی بلکہ پاکستان کی پہلے سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال میں مزید تیزی اور اعتماد لانے کا بھی باعث بنی ہے۔ سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد کی آمد کی ٹائمنگ نہایت اہم رہی دونوں ممالک کا عالمی اور علاقائی سطح پر ہمیشہ سے بہت ہی قریبی تعاون اور یکساں نکتہ نظر رہا ہے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر دونوں ممالک کے نکتہ نظر او آئی سی کے پلیٹ فارم کی یکساں آواز میں نہایت کلیدی کردار ادا ادا کرتے آ رہے ہیں موجودہ عالمی و علاقائی تناظرمیں بھی یہ دورہ نہایت اہم تھا پاکستان کو گزشتہ چند سالوں میں جس سفارتی تنہائی کا شکار کیا گیا تھا اس کا خاتمہ ہو گیا ہے پاکستان کے ہمیشہ کے قابل اعتماد اور برادر ممالک خاص طور پر سعودی عرب سے تعلقات میں ایک نئی قربت، جدت اور گرمجوشی دیکھنے میں آ رہی ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان باہمی مفاد میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور وفد کے اعزاز میں وزیراعظم کا عشائیہ بھی اہمیت کا حامل تھا جس سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان منفرد تعلقات میں باہمی مفاد میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے سعودی وفد کے دورہ پاکستان پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں جبکہ پوری قوم سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے ہم نے سرمایہ کاری سے متعلق عالمی ماہرین کی مشاورت سے فزیبلٹی تیار کی ہے، آج کی گفتگو سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری کے معاہدے کئے گئے ہیں سعودی عرب کے معیار پر پورا اتریں گے ایس آئی ایف سی شاندار ماڈل ہے جس نے مختصر وقت میں بہترین میکنزم تشکیل دیا ہے، ہم اپنے اہداف حاصل کریں گے، ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف اور اہم سیاسی شخصیات شامل ہیں، ہم مل کر اپنا مشن مکمل کریں گے مشترکہ منصوبوں کو مکمل کرکے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ بھرپور استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں سعودی عرب کے وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے وزیرِ اعظم کے اس عشائیہ میں وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن