• news

ایاز صادق سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو دا سلوا نے   ملاقات  کی۔ ملاقات میں موجودہ  تعلقات پر اطمینان کا اظہار، مزید مستحکم بنانے  کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سپیکر  نے کہا کہ پاکستان پرتگال سے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی  کا دونوں ممالک میں پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور  دیا۔ دونوں  ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے درمیان روابط سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن