• news

نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری

غزہ (نیٹ نیوز) حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں میں سے ایک کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں قید سے نہ چھڑانے پر امریکی قیدی نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ قیدی کی شناخت امریکی نژاد اسرائیلی ہرش گولڈبرگ پولن کے نام سے ہوئی ہے۔ تقریباً 3 منٹ طویل اس ویڈیو میں ہرش گولڈبرگ نے ہیبریو میں گفتگو کی جس کے نیچے حماس نے اس کا انگریزی میں ترجمہ بھی دیا ہے جس کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے۔ اسرائیلی قیدی نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے ساتھی اسرائیلی لیڈرز کو غزہ میں اپنا مشن جاری رکھنے پر شرم آنی چاہیے کیونکہ میں اور میرے ساتھی یہاں زیر زمین جہنم میں پانی، کھانے اور سورج کے بغیر رہ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن