• news

ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، چیف جسٹس نوٹس لیں:یاسمین راشد کا خط 

لاہور (خبرنگار) ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مکمل طور پر دفن کر دیا گیا، 8 فروری کو ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ  پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔ ن لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی گئی۔ چیف جسٹس  سے اپیل ہے نوٹس لیں۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن