• news

پاکستان، جاپان کا اعلی سطح کے اقتصادی پالیسی ڈائیلاگ کا اگلا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق  

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان اور جاپان نے اعلی سطح کے اقتصادی پالیسی ڈائیلاگ کا اگلا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔ یہ اتفاق رائے  وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا متسوہیرو کے درمیان ملاقات میں ہوا۔  وفاقی وزیر نے جاپان کے سفیر کا خیرمقدم کیا۔ فریقین نے پاکستان اور جاپان کے درمیان 1954 میں اپنے قیام کے بعد سے سات دہائیوں پر محیط دیرینہ دوطرفہ تعاون پر روشنی ڈالی اور اس کی تعریف کی۔ فریقین نے باہمی مفاد کے دوطرفہ اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے جاپان پاکستان اعلی سطح کے اقتصادی پالیسی ڈائیلاگ کا اگلا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن