• news

طاہر اشرفی دوبارہ رابطہ عالم اسلامی  کی مجلس اعلیٰ کے رکن منتخب

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تنظیم حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل حافظ طاہر محمود اشرفی کو ایک بار پھر رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی کی ہدایت پرمرکزی سیکرٹریٹ مکتہ المکرمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن