• news

پاکستان کو 2023 میں 2 ارب 35 کروڑ ڈالر فراہم کئے: ایشیائی ترقیاتی بنک

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بنک نے 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 81 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے، اشتراکی فنانسنگ کی مد میں 52 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز دیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں 3 منصوبے شروع کیے، پاکستان کو باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا پروگرام شروع کیا گیا، قرضوں کے بہتر انتظام کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن