• news

پاکستان کی بھارت کیخلاف کراٹے میں فتح ‘چائے کیسی تھی کے بعد اب  تھپڑ کیسا تھا نیا ٹرینڈ بن گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی سپر سٹار کراٹے فائٹر کو ناک آئوٹ کر کے چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان فائٹر شاہ زیب کا حریف رانا سنگھ کو تھپڑ جڑا تھا جو اب نیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔گزشتہ دنوں دبئی میں کراٹے کمبیٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے روایتی حریف بھارت کے سپر سٹار فائٹر رانا سنگھ کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تاہم یہ اعزاز حاصل کرنے سے قبل شاہ زیب نے بھارتی فائٹر کو ایک زور دار تھپڑ بھی رسید کیا تھا جس کو میڈیا میں کافی شہرت ملی اور یوں ابھی نندن کی چائے کے بعد تھپڑ کی گونج ایسی دنیا میں پھیلی کہ چائے کیسی تھی کے بعد اب تھپڑ کیسا تھا نیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔بھارتی فائٹر کو چند سیکنڈ میں ڈھیر کرنے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے کہا کہ چائے کیسی ہے کہ اب لوگ پوچھتے ہیں کہ تھپڑ کیسا تھا۔ پانچ سال قبل جب پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے تھے تو بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا جس کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔دوران قید پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی شاندار میزبانی کی تھی اور ابھینندن نے بھی رہائی کے وقت اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ چائے اس فنٹاسٹک، جس کے بعد چائے کیسی تھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن