• news

وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔نجی ٹی وی  کے مطا بق کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے، محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20کے افسر ہیں۔وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضی کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن