خیبر: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ کر دیئے
اسلام آباد، پشاور (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایم ڈی اے کے تین افسر دوران آپریشن زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سہیل عرف عظمتو اور حاجی علی عرف زرقاوی شامل ہیں۔