نواز شریف کی صحابی حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور جنید صفدر نے چین میں صحابی حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ نواز شریف کے ہمراہ وفد کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چین سے رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے رانا ثنا کو ہدایت کی کہ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کیا جائے۔ رانا ثنا نے نوازشریف کی ہدایت پر (ن) لیگ پنجاب کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں پنجاب کے تنظیمی امور اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔