• news

مارچ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں  18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں مارچ میں ہونے والی سرگرمیوں کے اعداد و شمار جاری کر لیے۔ مرکزی بنک کے مطابق مارچ 2024ء میں 11 ہزار 91 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے۔ مارچ تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی کل تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 792 ہو چکی ہے۔ ستمبر 2020ء سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے شروع کی گئی اسکیم میں 44 مہینوں میں اوسطاً ماہانہ 15 ہزار 450 کھاتے کھولے گئے۔ مارچ میں روش ڈیجیٹل کھاتوں میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر نکالے گئے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر اسمعمال ہوئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق روشن کھاتوں میں مارچ 2024ء تک 7 ارب 66 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے جن میں سے 83 فیصد ڈیپازٹرز نے ملک میں خرچ کئے یا نکالے ہیں۔ روشن کھاتوں کی خالص ادائیگی ایک ارب 28 کروڑ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن