• news

تعلیم ، صحت مریم نوازکی اہم ترین ترجیحات ہیں :خواجہ عمران نذیر

لاہور(نیوز رپورٹر) تعلیم اور صحت وزیر اعلی مریم نوازشریف کی اہم ترین ترجیحات ہیں اور میں بڑے دکھی دل سے کہہ رہاہوں کہ 2018 سے پہلے محکمہ صحت جہا ں تھا آج وہ اس سے نیچے چلا گیا ہے اور جو ہیلتھ انڈیکیٹرز ہیں وہ بھی کافی خراب ہو گئے ہی اور ہم جو سسٹم ڈویلپ کرکے گئے تھے۔ آج وہ سسٹم بھی باقی نہ رہے اور اب اگر ہمیں محکمہ صحت کو 2018 والی پوزیشن پر واپس لے کر جاناہے تواس کیلئے بھی ایک لمباسفر درکار ہے لیکن مریم نواز کی قیادت میں ہم نے اس چیلنج کو قبول کرکے آگے بڑھنا ہے اور ان کا یہ وژن ہے کہ صحت کی تمام ممکنہ سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر ملنا چا ہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن