• news

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،ایم ڈی واسا کی واسا ایکسپینشن پلان پربریفنگ 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا کے ایریا ایکسپینش کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا نیٹ ورک وخدمات فراہمی کے ایکسپینشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا ضلع لاہور کے سیور و واٹر سپلائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کررہا ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابھی واسا 248مربع کلومیٹر میں 8ملین آبادی میں خدمات فراہمی کررہا ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا نے اگلے 5 سال کیلئے لاہور ضلع کی 91فیصد آبادی کیلئے پلاننگ کی ہے۔ واسا لاہور نے سیور و واٹر سپلائی کو 100فیصد تک لیجانے کیلئے مراحل میں پلاننگ کی ہے۔ پلاننگ کے مطابق مشینری بھی فراہم کی جائے گی۔ شہری سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن