مغرب سے مثبت تعلقات چاہتے،کچھ خود غرض رکاوٹیں ڈال رہے ، افغان وزیر خارجہ
کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغان وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی نے تقریب میں کہا کہ خطے اور دنیا کے ممالک افغانستان کے ساتھ مثبت روابط چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھی مغرب کے ساتھ بھی اچھے اور مثبت تعلقات چاہتا ہے لیکن کچھ خود غرض گروہ اور ممالک اس سلسلے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ امیر متقی نے مزید کہا کہ افغانستان پر مختلف شعبوں میں امریکی پابندیوں کی مذمت کی جن کا کوئی جواز نہیں اور اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔افغان وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ شرم کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے محافظ اب بھی غزہ میں مجرموں کی حمایت کر رہے ہیں۔ فلسطین کے مظلوم عوام پر جاری مصیبت کی مذمت کرتے ہیں ۔