پاکستان ‘ویسٹ انڈیز ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز ‘ٹرافی کی رونمائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹی 20 سیریزسیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔دونوں ٹیموں کے کپتانوںنے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن کروایا ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج جمعہ کونیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔ شام 7 بج کر 30 منٹ پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت سے بسمہ کو جانتے ہیں انہوں نے پاکستان کی کافی خدمت کی ہے ۔بسمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں ۔بسمہ ہم سب کیلئے ایک رول ماڈل ہیں۔بہت لڑکیاں ان کی طرح بننا چاہتی ہیں۔ون ڈے سیریز ہارے ‘اچھی طرح سے پرفام نہیں کیا۔ بہت چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔امید ہے ٹی 20 میں بہتر پرفارم کریں گے۔بسمہ کو یاد کریں گے ان کیساتھ اچھا کامبی نیشن تھا ۔ٹی 20 میں ہمارا اچھا ریکارڈ رہا ہے ۔بسمہ کا فیصلہ ذاتی ہے ہمیں اس کی عزت کرنا چاہیے ۔سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ بورڈ کا ہے۔ ہمارا کام ہے سب کے ساتھ مل کر ٹیم کیلئے پرفام کریں۔ امید ہیں اس سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر اچھا کام ہوگا۔ سکیورٹی آفیسر کے حوالے سے مجھے ابھی معلوم ہوا۔ ہماری لڑکیاں کافی ڈسپلن ہیں۔