روٹی نان کی قیمتیں، خلاف ورزی پر مزید 37 مقدمات، 23 افراد گرفتار
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ روٹی و نان کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب قیمت ایپ پر آنے والی شکایات کا 24گھنٹے میں ہی ازالہ ہونا چاہئے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیمتوں کے نفاذکیلئے لاہور شہر میں 24گھنٹے میں 1703 انسپیکشنز ہوئیں جن کے نتیجے میں 40ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ لاہور میں کل انسپیکشنز میں روٹی و نان قیمتوں کی 10فیصد سے کم خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ 37ایف آئی آرز درج کروا کر 23 کو گرفتار کر لیا گیا۔