چینی وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات کا احسن اقبال کو وفاقی وزیر بننے پر تہنیتی خط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چین کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات لیو جین چاؤنے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو وفاقی وزیر بننے پر تہنیتی خط لکھا ہے ،خط میں لکھا گیا ہے کہ بطور وفاقی وزیر منصوبہ بندی آپ کی دوبارہ تقرری سے بہت خوشی ہوئی، چین کی حکومت کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔