(ن) لیگ کا دفتر جلانے پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزم 8 مئی کو طلب
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزموں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ جج ارشد جاوید نے نو مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے دو مقدمات کی سماعت کی۔ کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔