• news

انٹر کے امتحانی مراکز میں کیمرے نصب، شفافیت میں مدد ملے گی : وزیر تعلیم 

 لاہور (لیڈی رپورٹر) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلے میں قائم امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کر دئیے گئے۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع کے 823 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیتے ہوئے کیمرے انسٹال کئے گئے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 2395 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے پہلے مرحلے میں حساس امتحانی سنٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں کیمروں کی تنصیب سے امتحانات کی شفافیت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ مانیٹرنگ کیلئے 2 مقامات پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء  اساتذہ کی پنچائیت اور تدریسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے اساتذہ کو آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کیلئے ذاتی کاوشیں کرنے کی تاکید کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے جامع پالیسی لانے کا عندیہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن