جگہ جگہ لاکھوں کے ڈاکے، کاریں اور موٹرسائیکلیں چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں صبور کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، باغبانپورہ کے علاقے میں سلیم اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں قاسم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں اکرم سے2لاکھ 10 ہزار روپے اورموبائل فون، سندر کے علاقے میں عباس سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون مانگا منڈی کے علاقے میں معصوم سے ایک لاکھ 36ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں عمر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں نصیر سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں فرحت سے66 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، برکی کے علاقے میں حفیظ سے 46ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں عمران سے 31 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں اشفاق سے 17 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نصیرآباد، راوی روڈ اور ساندہ کے علاقوں میں سے 3 کاریں، لٹن روڈ کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ مانگا منڈی، اقبال ٹاؤن، مزنگ، لوئر مال، شیراکوٹ، فیکٹری ایریا اور سندر کے علاقوں میں سے 7موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔