• news

واربرٹن کیس، مزید 4 ملزموں کی ضمانتیں منظور 

واربرٹن (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے واربرٹن کیس کے ایک سال قبل گرفتار 4 مزید ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ کیس کے تمام 88ملزمان کو 27 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا۔ واضح رہے 11 فروری 2023کو واربرٹن پولیس نے دہشت گردی سمیت 13 دفعات کے تحت 800 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 88ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کر کے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا تھا۔ ان میں سے 70سے زائد ملزمان ضمانتوں پر رھا ہو گئے جبکہ اب 4ملزموں صدی احمد گل، نعرہ، طلحہ شکیل اور مستری شوکت کی ضمانتیں منظور کرتے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن